ممبئی،8 فروری (یو این آئی)عالمی مارکیٹ کی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس، ماروتی، آئی سی آئی سی آئی اور آئی ٹی سی سمیت 19 بڑی کمپنیوں میں خرید کی بدولت اسٹاک مارکیٹ آج رونق لوٹ آئی۔
بی ایس ای کا
تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 187.39 پوائنٹس بڑھ کر 57808.58 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 53.15 پوائنٹس بڑھ کر 17266.75 پوائنٹس پر رہا ۔
تاہم بڑی کمپنوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں مسلسل فروخت سے مارکیٹ پر دباؤ میں رہا ۔