ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ملکی سطح پر بینکنگ، فائنانس، آئی ٹی اور ٹیک گروپ کمپنیوں میں خریداری کی بدولت شیئربازار میں آج مسلسل چوتھے دن تیزی رہی اور اس دوران سینسیکس میں ڈیڑھ فیصد اور نفٹی میں سوا فیصد سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا۔
اس
تیزی میں سرمایہ کاروں نے 1.42 لاکھ کروڑ روپے کمائے۔
بی ایس ای کا 30 شیئروالا انڈیکس سینسیکس 935.72 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 56 ہزار پوائنٹس کو عبور کرکے 56486.02 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 240.85 پوائنٹس بڑھ کر 16871.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔