ممبئی، 7جون (یو این ائی) کووڈ 19کے نئے معاملات میں کمی سے بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی نصف صدی کے بعد چڑھ کر نئے ریکارڈ اونچائی پر بند ہوئے مثبت سرمایہ کاری رجحان کے درمیان چوطرفہ خریداری ہونے سے سینسیکس 228.46پوائنٹ یعنی 0.44فیصد بڑھ کر 52,328.51پوائنٹ کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 81.40پوائنٹ یعنی 0.52فیصد کی چھلانگ لگاکر 15,751.65پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ یہ پہلی بار
15,700پوائنٹ کے پار بند ہوا ہے۔
وبا کا انفیکشن کم ہونے سے کی ریاستوں میں آہستہ آہستہ ان لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سے تیل اور گیس، بجلی، آئی ٹی اور ٹیک شعبوں کی کمپنوں میں زیادہ تیزی رہی۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں سرمایہ کاروں نے درمیانہ اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.78فیصد چڑھ کر 22,688.05پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.38فیصد کی چھلانگ لگاکر 24,597.23پوائنٹ پر پہنچ گیا۔