: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 13 اکتوبر (یو این آئی) ستمبر میں خوردہ افراط زر میں نرمی اور اگست میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ہمہ جہت خریداری کے زور پر شیئربازار بدھ کے روز نئی بلندی پر پہنچ گیا بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس ابتدائی تجارت میں ہی 335
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اب تک کےریکارڈ سطح 60619.91 پوائنٹس پرکھلا۔ آغاز میں ہی یہ 60452.29 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد شروع ہوئی خریداری کے زورپر یہ 60751.12 پوائنٹس کی آل ٹائم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 403.299 پوائنٹس بڑھ کر 60687.60 پوائنٹس پر رہا۔