ممبئی ، 3 جنوری (یو این آئی) عالمی منڈی میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر آئی ٹی، بینکنگ ، آئل اینڈ گیس، ٹیک اور فوکسڈ آئی ٹی سمیت چودہ گروپس کی فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو دنوں سے جاری تیزی آج تھم گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا
حساس انڈیکس سینسیکس 720.60 پوائنٹس کا غوطہ لگا کر 79,223.11 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکس چینج (این ایس ای) کا نفسٹی 3.90 183.90 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 24,004.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، بی ایس ای مڈ کیپ 0.33 فیصد گر کر 46,936.08 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.02 فیصد پھسل کر 56,116.21 پوائنٹس رہ گیا۔