ممبئی، 15 مئی (یو این آئی) عالمی بازار سے مثبت اشارے ملنے کے ساتھ ساتھ گھر یلو سطح پر زیادہ تر کمپنیوں میں خرید و فروخت کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کارجحان برقرار ہے اور اس دوران سینسیکس اور نفسی پچھلی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح
پر پہنچنے میں کامیاب رہا۔
حصص : بی ایس ای کا 30 پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 317.81 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 62345.71 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال14 دسمبر کو 62677.91 پوائنٹس کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ نفی 84.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18398.85 پر ختم ہوا۔