ممبئی، 29 ستمبر (یو این آئی) عالمی منڈی میں تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہیلتھ کیئر ، دھاتیں، اجناس، توانائی، تیل و گیس اور بجلی سمیت 18 گروپوں میں ہوئی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج تقریباً نصف فیصد کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 320.09
پوائنٹس بڑھ کر 65828.41 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفسی 114.75 پوائنٹس کے اضافے سے 19638.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریدار رہی جس کی وجہ سے مڈکیپ 1.31 فیصد بڑھ کر 32,340.71 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.57 فیصد بڑھ کر 37,562.23 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔