ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح سے کمزور اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر بینکنگ، فائنانس، کیپٹل گڈس اور آٹو جیسے گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن گر گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 89.14 پوائنٹس گر کر 57595.68 پر اور
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 22.90 پوائنٹس گر کر 17222.75 پر آگیا۔
بی ایس ای پر جہاں بڑی کمپنیوں میں فروخت دیکھی گئی وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.34 فیصد بڑھ کر 23875.61 پوائنٹس اوراسمال کیپ 0.16 فیصد بڑھ کر 27892.67 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔