ممبئی،22 فروری (یواین آئی) عالمی سطح سے ملے منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر آئی ٹی،اینرجی ،دھات ،ٹیک ریالٹی ،آٹو وغیرہ گروپوں میں ہوئی شدید منافع وصولی سے سینسیکس پیر کو 1145 پوائنٹ گر کر 50 ہزار پوائنٹ سے نیچے 49744 پوائنٹ پر آگیا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 306 پوائنٹ پھسل کر
14642.25پوائنٹ پر آگیا۔
بی ایس ای کا سینسیکس 1145.44 پوائنٹ پھسل کر 49744.32 پوائنٹ پر اور این ایس ای کا نفٹی 339.50 پوائنٹ گرکر 14642.25 پوائنٹ پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ کم دیکھا گیا۔ بی ایس پی کا مڈکیپ 1.34 فیصد اترکر 19766.23 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.01 فیصد گرکر 19661.89پوائنٹ پر رہا۔