ممبئی، 13 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی لوٹنے کے باوجود مقامی سطح پر ٹیلی کام، یوٹیلیٹیز، بینکنگ، دھاتیں اور بجلی سمیت 10 گروپوں میں فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل پانچویں روز بھی گر کر بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 136.69 پوائنٹس گر کر 52793.62 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 25.85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15782.15 پوائنٹس پر آگیا۔
تاہم بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں اضافہ جاری رہا، جس نے مارکیٹ کو مزیدگرنے سے بچا لیا۔