ممبئی، 07 جون (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریزرو بینک (آر بی آئی) کے دو ماہی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں سرمایہ کاروں کو پالیسی کی شرحوں کے بارے میں محتاط رہنے کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ گر
گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 567.98 پوائنٹس گر کر 55,107.34 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 153.20 پوائنٹس گر کر 16,416.35 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای مڈ کیپ 0.77 فیصد گر کر 22,564.47 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.67 فیصد گر کر 26,065.30 پر آگیا۔