ممبئی، 18 مئی (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں مسلسل تیزی کے باوجود مقامی سطح پر ایس بی آئی، ایل ٹی، ایرٹیل، این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی سمیت 17 کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ نے شیئر بازار میں آج لگاتار دو دنوں کی تیزی گنوا
دی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 109.94 پوائنٹس گر کر 54208.53 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 19 پوائنٹس گر کر 16240.30 پوائنٹس پر آگیا۔
تاہم، بی ایس ای کی سرکردہ اور در میانی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی کمپنیوں میں تیزی رہی۔