ممبئی، 29 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح پر تیزی اور معیشت کو مضبوط رہنے کی امید سے سرمایہ کاروں کی خریداری کی بدولت آج 58 ہزار کی چوٹی پر پہنچا سینکسیکس آخری وقت میں فروخت کے دباؤ میں گراوٹ کے ساتھ بند ہوا بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 90.99 پوائنٹس گر کر 57,806.49 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 19.65 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 17213.60 پوائنٹس پررہا۔ تاہم بڑی
کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاروں کا جذبہ مضبوط رہا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.13 فیصد بڑھ کر 24,684.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 29,066.03 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای پر کل 3474 کمپنیوں کے شیئرزکا کاروبار ہوا جن میں سے 2052 کی خریداری جبکہ 1326 کی فروخت کا دباؤ تھا۔وہیں 96 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی. این ایس ای میں 31 شیئرز گرے، جبکہ 19 میں اضافہ درج کیا گیا۔