ممبئی ، 14 دسمبر (یو این آئی) امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اشارے کی وجہ سے عالمی منڈی میں اضافے سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے آج تاریخ رقم کی اور سینسیکس پہلی بار 70 ہزار سے تجاوز کر گیا اور نفٹی نے 21 ہزار کا ہندسہ عبور
کیا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 929.60 پوائنٹس یعنی 1.34 فیصد بڑھ کر 70 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 70514.20 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 256.35 پوائنٹس یعنی 1.23 فیصد کی چھلانگ لگا کر 21182.70 کی ہمہ وقتی ریکارڈ سطح پر رہا۔