ممبئی، 21 اکتوبر (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی تیزی گنوا کر گراوٹ پر بند
ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 73.48 پوائنٹس گر کر 81151.27 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفٹی 72.95 پوائنٹس گر کر 24781.10 پوائنٹس پر آگیا۔