ممبئی، 22 اپریل (یو این آئی) امریکی سنٹرل بینک کےسود کی شرح میں نصف فیصد اضافہ کرنے کے اشارے سے عالمی بازار میں آئی گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر فروخت کی وجہ سے گھریلو شیئربازار نے آج پچھلی مسلسل دو دن کی تیزی گنوا دی اور سینسیکس اور نفٹی ایک فیصد
سے زیادہ گر گئے۔
بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 714.53 پوائنٹس گر کر 57197.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 220.65 پوائنٹس گر کر 17171.95 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران چھوٹے اور درمیانہ درجے کی کمپنیوں پر بھی فروخت حاوی رہی۔