ممبئی، 22 جون (یو این آئی) شر ح سود میں اضافہ اور عالمی معیشت کی رفتار سست پڑنے کے خدشے سے غیر ملکی بازاروں میں آئی گراوٹ سے حوصلہ شکنی کے شکار سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت سے سینسیکس اور نفٹی گزشتہ دودنوں کی تیزی کھوکر آج ایک فیصد سے زیادہ گر گئے۔
بی ا یس ای کا تیس
حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 709.54 پوائنٹس گر کر 51,822.53 پوائنٹس پر آگیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 225.50 پوائنٹس گر کر 15,413.30 پر آگیا۔
اس مدت کے دوران بی ایس ای مڈ کیپ 1.53 فیصد گر کر 21,178.06 پوائنٹس اورا سمال کیپ 1.11 فیصد گر کر 23,854.62 پوائنٹس پر آگیا۔