ممبئی، 06 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز اچھی تیزی دیکھنے کو ملی۔
بی ایس ای کا تیس شیئر ز والا حساس انڈیکس سینسیکس 609.86 پوائنٹس یعنی 0.83
فیصد کی تیزی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے بعد 74 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 74,340.09 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پچھلے مسلسل دو دنوں میں سینسیکس میں 1350.16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔