ممبئی، 13 نومبر (یو این آئی) ملک میں اکتوبر کی خوردہ مہنگائی 14 مہینوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امیدیں کم ہونے کے ساتھ ہی کمپنیوں کے کمزور سہ ماہی نتائج سے
مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ میں افرا تفری مچ گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 984۔ پوائنٹس یعنی 1.25 فیصد گر کر ساڑھے چار ماہ کے بعد 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح 23 سے نیچے 77690.95 پوائنٹس پر آگیا۔