ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں کم قیمت پرچوطرفہ خریداری کے سبب آج سینسیکس اور نفٹی میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 874.18 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57911.68 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 257.80 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17394.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت ہوئی۔