ممبئی، 10 اگست (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل تیسرے دن بھی تیزی رہی اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سنسیکس 141.51 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کے اضافے سے تقریباً دو ہفتے کی اعلیٰ شرح 38,182.08 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں سنسیکس سے زیادہ تیزی رہی۔ یہ 60.65 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 11,274.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں اہم انڈیکس کا 28 جولائی کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔
اعلیٰ کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ خریداری کی۔ بی ایس ای کا اسمال کیپ 1.47 فیصد کے اضافے سے 13,869.08 پوائنٹس پر اور مڈکیپ 1.42 فیصد کے اضافے میں 14,420.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
فارما شعبے کے ساتھ
پونجی جاتی اشیاء، ریئلٹی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاروں نے خوب پیسہ لگایا۔ سنسیکس کی کمپنیوں میں ایل ایند ٹی اور مہیندرا اینڈ مہیندرا کے شیئر تقریباً پانچ فیصد کے اضافے میں رہے۔ سن فارما میں تقریباً ساڑھے تین فیصد اور ٹیک مہیندرا اور این ٹی پی سی میں تقریباً تین فیصد کی تیزی رہی۔ ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر سب سے زیادہ سوا فیصد کم ہو گیا۔
ایشیائی بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.63 فیصد اور جاپان کا نکی 0.39 فیصد کمزور ہوا۔ وہیں جنوبی کوریا کا کوسپی 1.48 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.75 فیصد کے اضافے میں بند ہوا۔ یورپی بازاروں میں اضافے میں رہے۔ شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.53 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.32 فیصد کے اضافے میں رہا۔