ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 221.73 پوائنٹس بڑھ کر 53637.88 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 72.15 پوائنٹس بڑھ کر 16010.80 پر کھلا۔ سبز نشانات کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور سمال کیپ میں بھی اضافہ
دیکھا گیا۔
بی ایس ای کامڈ کیپ 56.69 پوائنٹس بڑھ کر 22720.00 پوائنٹس اور اسمال کیپ 69.79 پوائنٹس بڑھ کر 25715.47 پر کھلا۔
غورطلب ہے کہ گزشتہ روز، بی ایس ای کا30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 98 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 53416.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 28 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15938.65 پوائنٹس پررہا تھا۔