ممبئی 16 فروری (یو این آئی) امریکہ میں خوردہ فروخت میں زبر دست گراوٹ آنے کے سبب جون میں شرح سود میں کٹوتی کے بڑھتے ہوئے امکان کی وجہ سے عالمی بازار میں آئی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکٹ نے مسلسل چوتھے دن چھلانگ لگائی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 376.26 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد
بڑھ کر 72,426.64 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 129.95 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ہزار کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے
ہوۓ22,040.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.78 فیصد بڑھ کر 39,930.08 پوائنٹس اور اسمال کیپ
0.68 فیصد بڑھ کر 45,659.30 پوائنٹس پر رہا۔