ممبئی، 28 اپریل (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی طرف سے چوطرفہ خریداری کی وجہ سے گھریلو حصص بازارگزشتہ دن کی گراوٹ سے ابھرتے ہوتے ہوئے آج ایک فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس
701.67 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57 ہزار پوائنٹس کو عبور کر کے 57,521.06 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 206.65 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17,245.05 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.83 فیصد بڑھ کر 24,616.87 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.12 فیصد بڑھ کر 28,778.04 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔