ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز اور بیرون ملک سے موصول منفی اشاروں کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے دن فروخت حاوی تھی جس کے نتیجے میں بی ایس ای کا سنسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریباً نصف فیصد کمزور ہو کر 11 ہفتے سے
زیادہ کی نچلی سطح پر آ گیا۔
سنسیکس 243.62 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 47705.80 پوائنٹس پر بند ہوا جو 29 جنوری کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 63.05 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد کم ہو کر یکم فروری کے بعد نچلی سطح 14296.40 پوائنٹس پر تھا۔