ممبئی، 03 جون (یو این آئی)کورونا وائرس (کووڈ-19) کے مریضوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث آج گھریلو شیئر بازاروں میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا اور بی ایس ای کا سنسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا
نفٹی نئی ریکارڈسطح پر بند ہوا۔
سنسیکس 382.95 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ52،232.43 کی سطح پر بند ہوا۔
اس کی سابقہ ریکارڈ سطح رواں سال 15 فروری کو 52،154.13 پوائنٹس کی درج ہوئی تھی۔