ممبئی 13 جنوری (یو این آئی) امریکہ میں روز گار کے مضبوط اعداد و شمار کی وجہ سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں جلد کٹوتی کی امیدیں معدوم ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر ہمہ گیر بھاری فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج سات ماہ
کی کم ترین سطح پر آگئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1048.90 پوائنٹس یا 1.36 فیصد گر کر 76,330.01 پوائنٹس پر آگیا، جو سات ماہ کے بعد 77 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے ہے۔
اس سے پہلے 11 جون 2024 کو یہ 76,456.59 پوائنٹس پر تھا۔