ممبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کی امید میں مقامی سطح پر آئی ٹی اور ٹیک سمیت چودہ گروپوں میں زبر دست خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج نو ہفتے کی بلند
ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 843.16 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 82 ہزار کا ہندسہ عبور کر کے نو ہفتوں کے بعد 82,133.12 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے 13 اکتوبر کو یہ 82,497.10 پوائنٹس پر تھا۔