ممبئی ، 12 جولائی (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ نے آج ایک بار پھر نیار ریکارڈ قائم کیا کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی بڑی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے حصص میں توقع سے زیادہ سہ ماہی نتائج کی وجہ سے ساڑھے چھ فیصد سے زیادہ کا اضافہ
ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس 622.00 پوائنٹس یا 0.78 فیصد چھلانگ لگا کر 34. 80,519 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 186.20 پوائنٹس یا 0.77 فیصد چھلانگ لگا کر 24,502.15 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔