ممبئی، 4 مئی (یو این آئی) امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے توقع کے مطابق ایک بار پھر شرح سود میں اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ کے ملے جلے رد عمل کے در میان ایچ ڈی ایف سی ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایس بی آئی ، ریلائنس اور ٹاٹا اسٹیل سمیت 21 بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی
بدولت آج اسٹاک مارکیٹ ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 555.95 پوائنٹس یعنی 0.91 فیصد چھلانگ لگا کر ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح 61749.25
پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس سے پہلے یہ پچھلے سال 19دسمبر کو 61806.19 پوائنٹس پر رہا تھا۔