ممبئی ، 28 اکتوبر (یو این آئی) ایشیائی بازاروں کی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر میٹل، رئیلٹی، کموڈ ٹیز، ہیلتھ کیئر اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت سترہ گروپوں میں خریداری کی بدولت گزشتہ مسلسل پانچ دنوں کی گراوٹ سے سنبھل کر آج شیئر مارکیٹ
نصف فیصد سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 602.75 پوائنٹس یا 0.76
0.76سٹس 602.75 پاس یا فیصد چھلانگ لگا کر 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 80005.04 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسٹی 158.35 پوائنٹس یعنی 0.65 فیصد اچھل
کر 24339.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی خریداری ہوئی جس کی وجہ سے مڈکیپ 0.69 فیصد بڑھ کر 45765.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.11 فیصد مضبوط ہو کر 52915.55 پوائنٹس ہو گیا۔