ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر انڈ سنڈ بینک، مہند را اینڈ مہند را، ٹی سی ایس، ٹاٹا موٹرز اور ایس بی آئی سمیت 15 بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے پیر کے روز لگا تار آٹھ دنوں
کی گراوٹ سے بحال ہونے والا اسٹاک مارکیٹ آج پھر گر گیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئر ز والا سنسیکس 29.47 پوائنٹس کم ہو کر 75,967.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفسٹی 14.20 پوائنٹس پھسل کر 22,945.30 پوائنٹس پر آگیا۔