ممبئی، 31 مئی (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں کے ملے جلے رجحان کے درمیان اونچی قیمتوں پر فروخت کے دباؤ کے تحت، گھریلو اسٹاک مارکیٹ نے آج مسلسل گزشتہ تین دن کی تیزی گنوا دی اور سینسیکس اور نفٹی تقریباً نصف فیصد تک گر گئے۔
بی ایس ای کا 30
شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 359.33 پوائنٹس گر کر 55566.41 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 76.85 پوائنٹس گر کر 16584.55 پوائنٹس پر آگیا۔
تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچا لیا۔