ممبئی، 18 جون (یو این آئي) عالمی سطح پر منفی اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر بینکاری، مالیاتی، دھاتوں اور ایندھن کے گروپوں میں ہونے والی خریداری کے دم پر شیئر بازار میں دو دنوں سے جاری گراوٹ کا سلسلہ ٹھہر گیا اورجمعرات کو دو فیصد سے زیادہ کی خریداری کی بدولت سنسیکس 34 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا اور نفٹی نے 10 ہزار کی سطح کو عبور
کیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سنسیکس 700.13 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار پوائنٹس کی سطح کو پار کر کے 34208.05 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 210.50 پوائنٹس چڑھ کر 10091.65 پوائنٹس کے ساتھ 10 ہزار کی سطح کو پارکر گیا۔
بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے ذریعہ خریداری، خریدنے کا زور کچھ نرم تھا۔