ممبئی، 19 جولائی (یو این آئی) عالمی سطح پر ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر رئیلٹی، میٹلز، بینکنگ، آٹو، فائنانس، سی ڈی جی ایس اور بنیادی مواد سمیت اٹھارہ گروپوں میں خریداری کے نتیجے میں سینسکس اور نفٹی آج اونچی سطح پر بند ہوئے۔
بی ایس
ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 246.47 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 54،767.62 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 62.05 سے 16،340.55 پر چڑھ گیا۔
اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.68 فیصد بڑھ کر 23,351.98 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.88 فیصد بڑھ کر 26,367.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔