ممبئی، 30 اگست (یو این آئی ) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر سی ڈی، ٹیلی کام، رئیلٹی اور ٹیک سمیت چودہ گروپوں میں ایکویٹی مارکیٹ آج معمولی فائدہ کے ساتھ ختم ہوئی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکسی 11.43 پوائنٹس بڑھ کر 65,087.25 پوائنٹس پر بند ہوا
اور نیشنل اسٹاک ایچینج (این ایس ای) کا نفسی 4.80 پوائنٹس کے اضافے سے 19347.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ و ہیں بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زبردست اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.55 فیصد بڑھ کر 31,207.87 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.83 فیصد چھلانگ لگا کر 36,851.14 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔