ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے درمیان ، مقامی سطح پر ٹیلی کام ، یوٹیلیٹیز، پاور اور سروسز سمیت دس گروپوں میں فروخت جب کہ دیگر 11 میں خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ ابتدائی تیزی گنوا کر کاروبار کے آخر میں فلیٹ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1.59
پوائنٹس بڑھ کر 81510.05 پوائنٹس جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسٹی 8.95 پوائنٹس پھسل کر 24610.05 پوائنٹس پر فلیٹ بند ہوا۔
تاہم ، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.30 فیصد بڑھ کر 47967.15 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.33 فیصد بڑھ کر 57503.12 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔