ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس، مہندرا، آئی ٹی سی، این ٹی پی سی اور آئی سی آئی سی آئی سمیت کئی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ کا شکار رہی بی ایس ای سینسیکس 59.04 پوائنٹس گر کر 57832.97 پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی 28.30 پوائنٹس گر کر 17276.30
پوائنٹس پر آگیا مڈ کیپ 0.80 پوائنٹس گر کر 23,771.95 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.80 پوائنٹس گر کر 27,748.30 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3471 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2200 کی فروخت اور 1155 کی خرید ہوئی جبکہ 116 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ این ایس ای پر 32 کمپنیوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 میں اضافہ ہوا جبکہ ایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔