ممبئی، 11 نومبر (یو این آئی) بیرونی بازاروں میں تیزی کے باوجود مقامی سطح پر ایس بی آئی، بجاج فنسرو، ٹیک مہندرا اور سن فارما سمیت 24 کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ میں شیئر بازار آج مسلسل تیسرے دن بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 433.13 پوائنٹس گر کر 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے 59,919.69 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 143.60 پوائنٹس گر کر 18 ہزار
پوائنٹس کی کمی سے 17,873.60 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں بھی فروخت کے دباؤ میں تھیں۔ مڈ کیپ 0.64 فیصد گر کر 26,219.07 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.54 فیصد گر کر 29,159.39 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای میں کل 3445 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا۔ جن میں سے 1859 کی فروخت ہوئی، 1432 کی خریدی ہوئی جبکہ 154 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ این ایس ای پر 41 کمپنیوں کے شیئر گرے جبکہ نو میں اضافہ ہوا۔