ممبئی، 13 اپریل (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحانات کے درمیان مقامی سطح پر ایچ ڈی ایف سی، ایچ ڈی ایف سی بینک، ماروتی، ٹی سی ایس اور ریلائنس جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا
سینسیکس 237.44 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 58,338.93 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 54.65 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17475.65 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی دباؤ میں رہیں لیکن چھوٹی کمپنیوں میں خریداری دیکھنے کو ملی۔