ممبئی، 17 اکتوبر (یو این آئی) عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ میں رہی۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 494.75 پوائنٹس گر کر 81,006.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکس
چینج ( این ایس ای) کا نفٹی 221.45 پوائنٹس کی کمی سے 24,749.85 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.65 فیصد گر کر 47,844.59 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.42 فیصد گر کر 56,589.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔