ممبئی، 12 جولائی (یو این آئی) عالمی بازار کے منفی اشارے سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن گر گئی جس کی وجہ مقامی سطح پر بنیادی مواد، سی ڈی جی ایس، ایف ایم سی جی، آئی ٹی، آٹو، میٹلز اور ٹیک سمیت پندرہ گروپوں میں فروخت ہونے سے سرمایہ کاروں کو مایوسی ہوئی اور لگاتا ر آج دوسرے دن سینسیکس اور نفٹی تقریباً ایک
فیصد گر گئے۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 508.62 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 54 ہزار پوائنٹس کی گراوٹ سے 53,886.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 157.70 پوائنٹس گر کر 16,058.30 پر آگیا۔
بی ایس ای مڈ کیپ 0.51 گر کر 22,681.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.52 فیصد گر کر 25,781.41 پوائنٹس پر رہا۔