ممبئی، 29جون (یو این آئی) دیگر ایشائی بازاروں سے ملے منفی اشاروں کے درمیان بینکنگ، فائنانس، آٹو اور دھات شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ
رہی۔
بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 185.93پوائنٹ یعنی 0.35فیصد گر کر 52,549.66پوائنٹ پر آگیا۔
نیشنل ا سٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 66.25پوائنٹ یعنی 0.42فیصد ٹوٹ کر 15,748.45پوائنٹ پر بند ہوا۔