ممبئی، 20 مئی (یو این آئی) دھات، تیل اور گیس، بینکاری اور دیگر شعبوں میں فروخت کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے روز گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
بیرونی ممالک سے ملنے والے
منفی اشاروں کے درمیان بی ایس ای کا سنسیکس 337.78 پوائنٹس یعنی 0.68 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 49،564.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 124.10 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد کی گراوٹ سے 14،906.05 پر بند ہوا۔