ممبئی یکم جون (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ماروتی، ریلائنس، ٹی سی ایس، انفوسس اور ایل ٹی سمیت 20 بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن بھی گرکر بند ہوا۔
بی ایس ای
کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 185.24 پوائنٹس گر کر 55381.17 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 61.80 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16522.75 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔