ممبئی ، 12 جولائی (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر منافع وصولی کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ گر گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 223.94 پوائنٹس گر کر 65,393.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفسی 55.10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 19,384.30 پوائنٹس پر آ گیا۔ وہیں بی ایس ای مڈکیپ 0.48 فیصد بڑھ کر 29,288.66 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.57 فیصد
بڑھ کر 33,502.21 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3601 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1745 میں خریداری ہوئی، 1713
میں فروخت ہوئی جبکہ 143 کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 35 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ باقی 15 میں تیزی رہی۔ بی ایس ای کے 10 گروپس میں گراوٹ رہی۔ اس عرصے کے دوران کموڈٹیز 0.05، فنانشل سروسز 0.04، آئی ٹی 0.64، ٹیلی کام 0.50، یوٹیلٹیز 0.32، آٹو 0.01، بینگنگ 0.22، کنزیومر ڈیور بلز 0.30، پاور 0.06 اور ٹیک گروپ 0.66 فیصد گرے۔
بین الا قوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران ایف ٹی ایس ای 1.09، جرمنی کے ڈیکس 0.84 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جاپان کے نکی 0.81 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.78 فیصد کی کمی ہوئی۔