ممبئی، 3 دسمبر (یو این آئی) عالمی بازار سے مثبت اشارے ملنے کے باوجود مقامی سطح پر ریلائنس، ماروتی، ایس بی آئی اور آئی ٹی سی سمیت 25 کمپنیوں میں منافع کی چاہت کے دباؤ نے آج لگاتار دو دن اسٹاک مارکیٹ تیزی کو بریک لگ گیا۔
بی
ایس ای کا انڈیکس سینسیکس 764.83 پوائنٹس گر کر 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 57,696.46 پر اور این ایس ای کا نفٹی 204.95 پوائنٹس گر کر 17,196.70 پر آگیا۔
تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر منافع حاصل کرنے کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔