ممبئی، 04 ستمبر (یو این آئی) ایشیائی بازاروں سے موصول کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ریلائنس انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے سبب شیئربازار میں زلزلہ آ گیا اور یہ آج مسلسل دوسرے دن نقصان کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 ंشیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 633.76 پوائنٹس کم ہو کر 38357.18 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 127.65 پوائنٹس کم ہو کر 11399.80 پوائنٹس پر رہا۔ سنسیکس میں جہاں 1.63 فیصد
کی گراوٹ درج کی گئی وہیں نفٹی میں یہ 1.11 فیصد۔ بڑی کمپنیوں کے ساتھ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ قائم رہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.74 فیصد کم ہو کر 14817.06 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.07 فیصد کم ہو کر 14602.97 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای کی تمام کمپنیاں گراوٹ میں رہیں جن میں دھات گروپ میں سب سے زیادہ 2.99 فیصد اور آٹو گروپ میں سب سے کم 0.61 فیصد کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں کل 2913 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1722 سرخ نشان اور 1003 ہرے نشان میں بند ہوئیں جبکہ 188 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔