ممبئی، 18 جنوری (یو این آئی) فیڈ ریزرو کے شرح سود میں اضافے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اشارے نے مقامی بازاروں سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کی جن میں بنیادی مواد، صنعتی، ٹیلی کام، آٹو، کیپٹل گڈز، دھاتیں اور ریئلٹی شامل ہیں۔
گروپوں میں فروخت کے
باعث مقامی اسٹاک مارکیٹ آج تقریباً ایک فیصد گر گئی۔
امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال مارچ سے شرح سود میں اضافے کا عندیہ دینے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سات سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات یورپی اور ایشیائی منڈیوں پر پڑے۔