ممبئی ، 2 مئی (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رحجان کے درمیان گھریلو سطح پر کنزیومرڈوریبلز، ٹیلی کام، آئی ٹی، ٹیک اور آٹو جیسے بڑے گروپوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ درج کی گئی اس دوران سینسیکس میں 85 پوائنٹس اور نفٹی میں 33 پوائنٹس گراوٹ درج کی
گئی ۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 84.88 پوائنٹس گر کر 56975.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 33.45 پوائنٹس گر کر 17069.10 پوائنٹس پررہا ۔
بی ایس ائی میں بڑی کمپنوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی ۔